ایرانی صدر کا مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے ملوثین کی فوری شناخت پر زور

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اپنے ایک پیغام میں مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل پر خاش، سیستان وبلوچستان اور لواحقین کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ملوثین کی فوری شناخت پر زور دیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ ایک پیغام میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں معروف اہل سنت عالم اور مسجد امام حسین (ع)کے امام جمعہ مولوی عبدالواحد ریگی کے بھیمانہ قتل پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حکم دیا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کی فوری شناخت کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں۔

مولوی عبدالواحد ریگی اسلامی نظام اور انقلاب کے وفادار اور آٹھ سالہ دفاع مقدس (ایران پر مسلط کردہ جنگ) کے دوران بسیجی مجاہدین میں سے ایک تھے اور اس وقت خاش شہر کی مسجد امام حسین (ع) کی امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .